بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط

بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی کہ باہمی کرکٹ میں دیگر ممکنہ مواقع تلاش کیے جائیں۔

               
April 4, 2026 · اسپورٹس

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تعلقات کی بحالی اور باہمی کرکٹ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط بھیجا ہے۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن نظم العابدین فہیم نے بتایا کہ مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطوں کے تحت بھارتی بورڈ کو یہ خط بھیجا گیا۔

خط میں بھارتی بورڈ کو بتایا گیا کہ بھارتی ٹیم ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی، جس کے بعد بنگلادیش کی ویمنز ٹیم بھارت جائے گی۔ علاوہ ازیں، بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی کہ باہمی کرکٹ میں دیگر ممکنہ مواقع تلاش کیے جائیں۔

ڈھاکہ میں آج بی سی بی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں باہمی کرکٹ تعلقات اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور بنگلادیش نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔