عالمی تنازعات پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ پوپ لیو کا ایسٹر پر پیغام
پوپ نے اپنے خطاب کے دوران کسی تنازعہ کا نام لے کر ذکر نہیں کیا
April 5, 2026 · بام دنیا
مسیحیوں روحانی پیشوا پوپ لیو نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دُنیا بھر میں پھیلے ہوئے تنازعات پر بے حسی نہ دکھائیں اور امن کے لیے کام کریں۔
سنیچر کی شام سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں پوپ نے کہا کہ بداعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان تعلقات کو جنگ اور ناانصافی کی وجہ سے متاثر کیا ہے۔
پوپ نے اپنے خطاب کے دوران کسی تنازعہ کا نام لے کر ذکر نہیں کیا، تاہم وہ اس سے قبل صدر ٹرمپ اور عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تنازعات کو پھیلنے سے روکیں۔