آذربائیجان نے ایران کے لیے 200 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
اس امدادی پیکج میں 190 ٹن غذائی اشیاء، 7 ٹن ادویات اور 3 ٹن طبی سامان شامل ہے
April 5, 2026 · بام دنیا
باكو: آذربائیجان نے ایران کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 200 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس امدادی پیکج میں 190 ٹن غذائی اشیاء، 7 ٹن ادویات اور 3 ٹن طبی سامان شامل ہے، جس کا مقصد ایران کے عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ایجنسی رپورٹس کے مطابق یہ اقدام آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ ہمسایہ ملک ایران کے عوام کی مدد کی جا سکے۔
ماہ مارچ میں بھی آذربائیجان نے ایران کو 10 ٹن آٹا، 6 ٹن چاول، 2.4 ٹن چینی، چار ٹن سے زیادہ پانی، تقریباً 600 کلوگرام چائے اور تقریباً دو ٹن ادویات و طبی سامان فراہم کیا تھا۔
یہ اقدامات دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔