ایران کے خلاف جنگ میں یواے ای شامل ہوگیا ہے،ایرانی میڈیا کادعویٰ
نگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی
تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف جاری تنازعے میں شامل ہو گیا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر شائع پوسٹ میں کہا گیا کہ جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ ان میں یکم اپریل کو چینی ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہی اور 22 مارچ کو جزیرہ جاسک پر اماراتی میراج 2000 لڑاکا طیارے کی پرواز کو شامل کیا گیا ہے۔
اگرچہ آزاد ذرائع نے ان دعووں کی تصدیق نہیں کی، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے اردن، عراق اور دیگر خلیجی ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔