عراق میں مزاحمتی گروپ کا امریکی اڈوں کے خلاف 19 آپریشنز کا دعویٰ
مسلح دھڑوں نے درجنوں ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 کارروائیاں انجام دیں
April 5, 2026 · بام دنیا
عراق میں مزاحمتی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اڈوں کے خلاف 19 آپریشن کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی مزاحمت کے نام سے مشہور گروپ نے ہفتے کی صبح مختلف علاقوں میں امریکی اڈوں کو میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
گروپ کے بیان میں کہا گیا کہ اس کے مسلح دھڑوں نے درجنوں ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 کارروائیاں انجام دیں، تاہم درست اہداف اور حملوں کے نتائج کی وضاحت نہیں کی گئی۔
یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب خطے میں فوجی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ایک ماہ سے جاری ہے۔