ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
جاپان کا بینچ مارک نکی 225 انڈیکس 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ کھلا
April 6, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کی جانب سے ایران میں شہری انفراسٹرکچر پر بمباری کی نئی دھمکیوں کے باوجود جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا۔
جاپان کا بینچ مارک نکی 225 انڈیکس 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ کھلا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس تقریباً 1.8 فیصد اوپر رہا۔
اس کے برعکس چین کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں کمی دیکھنے میں آئی۔
شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بالترتیب 1 فیصد اور 0.7 فیصد نیچے رہے۔