ایران کا ایک بار پھر اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ

ایرانی فٹبال ٹیم نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی

               
April 6, 2026 · اسپورٹس

ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ ہوں گے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایرانی فٹبال ٹیم نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی۔

امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔