نیتن یاہو کا چیف آف اسٹاف عہدے سے فارغ
زیو اگمون نے چند اراکینِ پارلیمنٹ کے بارے میں توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے چیف آف اسٹاف زیو اگمون کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب زیو اگمون کے مبینہ نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ حکومتی حلقوں اور اپوزیشن دونوں جانب سے ان کے بیانات پر سخت تنقید کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق زیو اگمون نے چند اراکینِ پارلیمنٹ کے بارے میں توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس کے بعد سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوا اور معاملہ شدت اختیار کر گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی تنقید اور تنازع کے پیش نظر وزیر اعظم نے فوری اقدام کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اسرائیلی سیاست میں زبان کے استعمال اور سیاسی برداشت کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔