ایرانی فوج کے انٹیلیجنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید
میجر جنرل خادمی گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے ایران کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے
ایران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس تنظیم کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اطلاع پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں دی گئی۔
بیان کے مطابق میجر جنرل خادمی گزشتہ تقریباً پانچ دہائیوں سے ایران کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے تھے
اور ملک کی سکیورٹی اسٹرکچر کی ایک کلیدی شخصیت سمجھی جاتی تھی۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان کی خدمات ایران کی داخلی سلامتی اور انٹیلیجنس آپریشنز کے لیے نہایت اہم تھیں،
اور ان کی موت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، اور مختلف محاذوں پر حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔