پی ایس ایل 11:ملتان سلطانز اور راولپنڈیز آج مدمقابل
میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ملتان سلطانز کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔
April 6, 2026 · اسپورٹس
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج اہم مقابلہ ملتان سلطانز اور راولپنڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ملتان سلطانز کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔
ایونٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں شکست ہوئی، جبکہ راولپنڈیز نے 3 میچز کھیل کر تینوں میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں یہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کا آخری میچ ہوگا، جس کے بعد ایک دن کے وقفے کے بعد مقابلوں کا آغاز کراچی میں ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔