پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

               
April 6, 2026 · اسپورٹس
فوٹو بشکریہ پی سی بی

فوٹو بشکریہ پی سی بی

ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جوش فلپس 56 جبکہ سٹیو سمتھ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود 27 اور آسٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے 2 اور عامر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سیم بلنگز نے 34 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 56 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، کامران غلام 35، ڈیان فوریسٹر 24 اور کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اسی طرح عبداللہ فضل 14، ڈیرل مچل 17، آصف آفریدی 7، یاسر خان 5 اور رشاد حسین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عرفان منہاس نے 2، پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے آج پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے کا لاہور میں آخری میچ کھیلا گیا، ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن ہے۔