عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصد بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

               
April 7, 2026 · بام دنیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دی جانے والی دھمکیاں بتائی جا رہی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصد بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر قیمتوں میں یہ اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب اوپیک کے رکن ممالک نے مئی کے لیے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ بیرل سے زائد پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا

تاکہ توانائی کی عالمی مارکیٹ میں جاری ہلچل کو روکا جا سکے۔

سعودی عرب، روس اور دیگر خلیجی ممالک بھی پیداوار بڑھانے پر متفق ہوئے ہیں۔