کراچی میں ہونے والےپی ایس ایل میچز کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب

سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔

               
April 7, 2026 · اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے اجلاس میں بتایا کہ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ایک ہزار ایس ایس یو کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز میچز کے دوران سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ پاک آرمی اور رینجرز کے تعاون سے ایس ایس یو کمانڈوز نے اسٹیڈیم میں سکیورٹی ڈرل بھی کی۔

سکیورٹی پلان کے مطابق اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس اور ہوٹلز پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، حساس مقامات پر شارپ شوٹرز تعینات ہیں اور ڈرون کیمروں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کو بطور کوئیک رسپانس فورس الرٹ رکھا جائے گا اور ایس ایس یو کمانڈ اینڈ کنٹرول بس کے ذریعے امن و امان کی نگرانی کی جائے گی۔ میچز کے دوران ٹریفک کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔