اسرائیلی انٹیلی جنس ناکام،بیروت میں اپنا ہی حامی ہلاک کردیا

ایف پی وی ڈرون کے ذریعے بکتر بند اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

               
April 7, 2026 · بام دنیا

 اسرائیل کی جانب سے بیروت میں کیے گئے حملے میں حزب اللہ کے رہنما کی بجائے ایک مخالف اور اپنے حامی ہلاک ہو گئے
جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی ظاہر ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات عمارت کو نشانہ بنایا گیا لیکن خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے اس غلطی پر افسوس کا اظہار کیا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان میں داخل ہونے والی اسرائیلی فورس پر حملے جاری رکھے ہیں
اور ایف پی وی ڈرون کے ذریعے بکتر بند اور مرکاوہ ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔