امریکا میں وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش

جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے، نہ کہ کسی فرد یا انتظامیہ کو۔

               
April 7, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کے لیے بل پیش کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے، نہ کہ کسی فرد یا انتظامیہ کو۔

یاسمین انصاری نے الزام عائد کیا کہ وزیر دفاع نے امریکی فوجی اہلکاروں کو خطرے میں ڈالا اور مبینہ طور پر جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، جن میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات مواخذے کے لیے کافی ہیں۔

ادھر ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ کی عوامی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ موجودہ کابینہ کے کم مقبول ترین ارکان میں شمار کیے جا رہے ہیں۔