آج رات پوری تہذیب مٹا دی جائے گی ، ٹرمپ کی ایران کو خوفناک دھمکی

میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن شاید یہ ہو کر رہے گا،'ٹروتھ سوشل' پر پوسٹ

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جارحانہ لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے ایک بار پھر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ایران کو تباہی کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی، ایسی کہ جسے کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن شاید یہ ہو کر رہے گا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر ایران میں “مکمل اور کلی طور پر حکومت کی تبدیلی” (Regime Change) آ جائے اور وہاں شدت پسندوں کے بجائے “سمجھدار اذہان” برسرِ اقتدار آئیں تو شاید کچھ تبدیلی رونما ہو جائے۔