فیلڈ مارشل عاصم منیر کی براہ راست نگرانی میں امریکہ ایران بات چیت جاری۔ اچھی خبریں جلد متوقع ہیں، سی این این
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جلد جواب آئے گا۔ امریکی میڈیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک علاقائی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی تجویز پر دونوں طرف سے جلد ہی کچھ اچھی خبریں متوقع ہیں اور بات چیت پاکستانی فوج کے سربراہ چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر کی براہ راست نگرانی میں چل رہی ہے۔
ذریعے نے مزید کہا کہ آج رات ایک معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ کو وزیر اعظم شریف کی تجویز کردہ سیز فائر سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس کا جواب جلد آئے گا۔
ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کارولین لیویٹ نے ایکسینوس کو بتایا کہ ٹرمپ کو اس تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور اس کا جواب جلد آئے گا۔
روئٹرز نے ایک نامعلوم اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران اس تجویز کا مثبت جائزہ لے رہا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں جنگ کرنے والے فریقوں سے دو ہفتوں کی سیز فائر کی اپیل کی ہے تاکہ سفارت کاری کو جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے کام کرنے کا موقع مل سکے”۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی درخواست کی ہے کہ ایران کے لیے اپنی ڈیڈ لائن دو ہفتے بڑھا دیں اور ان دو ہفتوں کے دوران ایران سٹریٹ آف ہرمز کو دوبارہ کھول دے۔