آبنائے ہرمز کی بحالی خلیجی ممالک کے لیے ناگزیر قرار

تاحال خلیجی ممالک کی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا

               
April 8, 2026 · بام دنیا

خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے لیے آبنائے ہرمز کی بحالی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاحال خلیجی ممالک کی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم حالیہ حملوں کی مذمت ضرور کی گئی ہے۔

امریکی صدرٹرمپ کے جنگ بندی بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کی جانب سے بھی بات کر رہے ہیں، اور یہ کہ اس طویل مسئلے کے حل کے قریب پہنچنا ایک اعزاز ہے۔

بیان کے مطابق خلیجی ممالک اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنگ بندی کے عمل میں انہیں شامل رکھا جائے۔

ٹرمپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 روزہ جنگ بندی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طور پر کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو خلیجی ممالک کے لیے نہایت ضروری ہے۔