امریکہ۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی برادری کا خیر مقدم

فریقین بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

               
April 8, 2026 · بام دنیا

امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کی 10 نکاتی تجویز کو عملی شکل دے کر ایک جامع امن معاہدے میں تبدیل کیا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جو ناصرف ایران بلکہ عراق، لبنان اور یمن کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے۔

دوسری جانب کے چیف کابینہ سیکریٹری Minoru Kihara نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ٹوکیو امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو ایک “مثبت پیش رفت” کے طور پر دیکھتا ہے اور حتمی معاہدے کا انتظار کر رہا ہے۔

ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین کو خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سفارت کاری کا احترام کرنا چاہیے۔

وزارت خارجہ انڈونیشیا نے امن فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کی اپیل بھی کی ہے۔