لبنانی اسپیکر نے جنگ بندی کیلیے پاکستان سے اپیل کردی

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہہ بری نے لبنان میں متعین پاکستانی سفیر سلمان اطہر سے رابطہ کیا۔

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہہ بری نے لبنان میں متعین پاکستانی سفیر سلمان اطہر سے رابطہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں اور جنوبی لبنان پر جاری حملوں کے حوالے سے (لبنانی) خدشات سے آگاہ کریں۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران ملک کے ممتاز ترین سیاستدان نبیہہ بری نے علاقائی امن کے قیام میں اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی اور بعد ازاں سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی حقائق سے پاکستانی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں۔