اسلام آباد میں ایران اور امریکہ مذاکرات؛ جے ڈی وانس،اسٹیو وٹکوف اور کشنر کی آمد متوقع
مذاکرات خطے کی صورتحال میں بہتری کے لیے اہم ثابت ہوں گے،وائٹ ہاؤس ترجمان
فائل فوٹو
اسلام آباد: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کا پہلا دور رواں ہفتے بروز ہفتہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اس اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ سابق صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی مذاکرات کی میز پر موجود ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ان روبرو ملاقاتوں کے منتظر ہیں اور امید ہے کہ یہ مذاکرات خطے کی صورتحال میں بہتری کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔ سیاسی مبصرین ان مذاکرات کو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی جیو پولیٹکس میں ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔