لائیو جنگ 41واں دن:امریکی و ایرانی اعلیٰ وفود مذاکرات کے لئے آج پاکستان پہنچیں گے

ایران جنگ پر لائیو اپ ڈیٹس

               
April 9, 2026 · Live
Thursday, 9 April 2026 – 07:58 #
اسرائیل پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھتا،اسرائیلی سفیر
 بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی اور مفادات کے تحت پاکستان کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسرائیل کا نقطۂ نظر اس سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی امریکہ مختلف علاقائی ممالک کو ثالثی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے، جن میں قطر اور ترکیہ شامل ہیں، جنہیں حماس کے ساتھ مذاکرات میں کردار دیا گیا۔ رووین آزر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرے، اور اس مقصد… مزید پڑھیں

جمعرات9 اپریل کو جنگ 41 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کرنے جا رہا ہے جہاں جے ڈی وینس اور ایرانی قیادت پر مشتمل وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکا ہے