مہمند میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

April 9, 2026 · قومی

مہمند کی تحصیل صافی میں ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔