ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو سزا دینے پر غور

رپورٹ میں جنوبی کوریا اور جاپان کا ذکر نہیں، جنہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ٹرمپ کی اپیل قبول کرنے سے انکار کیا تھا

               
April 9, 2026 · بام دنیا

 ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو کے اُن رکن ممالک کو سزا دینے پر غور کر رہی ہے جنہوں نے ایران جنگ کے دوران امریکا کی مدد نہیں کی۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں ان ممالک سے امریکی فوجیوں کو نکالنا اور انہیں ایسے ممالک میں تعینات کرنا شامل ہے جو ایران جنگ میں امریکا کے زیادہ حمایتی تھے۔

رپورٹ میں جنوبی کوریا اور جاپان کا ذکر نہیں، جنہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ٹرمپ کی اپیل قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ انتظامیہ میں منصوبے کو ابتدائی طور پر اعلیٰ عہدیداروں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔