ایران جنگ ہماری جنگ نہیں تھی،برطانوی وزیراعظم
میرا مقصد برطانیہ کی حفاظت ہے اور آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا انتہائی اہم ہے،
April 9, 2026 · بام دنیا
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ ہماری جنگ نہیں تھی۔
سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے،
لیکن اسے مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے مزید کام باقی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ میرا مقصد برطانیہ کی حفاظت ہے اور آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا انتہائی اہم ہے،
اس کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ تعاون جاری ہے اور اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کی جائے گی۔