اسرائیل کے غزہ پر ڈرون حملے میں عرب ٹی وی کا صحافی شہید

حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔

               
April 9, 2026 · بام دنیا

غزہ: اسرائیل کے ڈرون حملے کے نتیجے میں الجزیرہ ٹی وی کے صحافی محمد وشاہ شہید ہوگئے۔

حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔

الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی اور اسے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

الجزیرہ نے کہا کہ یہ صحافیوں کی جان و سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی مسلسل منظم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔