پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے
پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی، جو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
April 9, 2026 · اسپورٹس
کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی، جو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں میچز کرکٹ شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز ہوں گے اور اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔