اسپین کا ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

تہران میں تعینات سفیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ واپس جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور سفارتخانے کو دوبارہ فعال کریں۔

               
April 9, 2026 · بام دنیا

 اسپین نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہران میں تعینات سفیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ واپس جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور سفارتخانے کو دوبارہ فعال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپین خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ تہران میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسپین نے پہلے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا، تاہم اب حالات میں بہتری کے بعد سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔