جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب اور ایران کے مابین پہلا رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ہم منصب عباس عراقچی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،

               
April 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ خطے میں سلامتی اور استحکام واپس آ سکے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 28 فروری کو مشرق وسطی میں جنگ شروع ہونے کے بعد فریقین کے مابین یہ پہلا رابطہ ہے۔