پی ایس ایل 11:اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو دھول چٹا دی

 لاہور قلندرز نے جیت کے لیے 101 رنز کا ہدف دیا تھاجو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بآسانی حاصل کر لیا۔

               
April 9, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو دھول چٹا دی۔

 لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 101 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بآسانی 11ویں اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی سمیر منہاس تھے جنہیں شاہیں آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اچھا ثابت ہوا۔

 لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللّٰہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔

کرس گرین نے 3، رچرڈ گلیسن، عماد وسیم اور شاداب خان کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر ایمون کی جگہ ریان برل کو شامل کیا گیا ہے۔