اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا، لبنانی صدر

موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے،لبنانی صدر جوزف عون

               
April 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: لبنان کے صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔

اپنے بیان میں لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک مثبت جواب ملا ہے، موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنے بیان میں نیتن ہاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ’جلد از جلد‘ لبنان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کے بار بار مطالبات کے پیشِ نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کرے۔