حزب اللہ کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے صاف انکار

لبنان کا موقف واضح ہونا چاہیے کہ ترجیح دشمن کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہو ،حزب اللہ رہنما

               
April 9, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ کے رکنِ پارلیمنٹ علی فیاض نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتی ہے۔

علی فیاض نے اپنے بیان میں زور دیا کہ لبنانی حکومت کو کسی بھی قسم کی بات چیت یا اگلے اقدامات سے قبل فوری جنگ بندی کو بطور لازمی شرط ) پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کا موقف واضح ہونا چاہیے کہ ترجیح دشمن کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہو۔

حزب اللہ کے رہنما نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت کو مذاکرات کے بجائے لبنانی حدود سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا۔،جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہریوں کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی ترجیح ہونی چاہیے۔