بھارت کا اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
عالمی قوانین، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے ، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
بھارت کی مودی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر منہ کھول دیا، اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ لبنان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں پریشان کن ہیں، عالمی قوانین، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی سیاستدان اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری بحران میں پاکستان کا ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آنا نئی دہلی کے لیے ایک سنجیدہ اور مثبت ردِعمل کا متقاضی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایران جنگ کے تناظر میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، چاہے مذاکرات میں سہولت کاری کوئی بھی کرے۔