مذاکرات ناکام ہوئے تو نتائج سنگین ہوں گے،ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

اگلے 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ آیا یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں،امریکی صدر

               
April 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک بار پھر سخت لہجہ اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ ایران پر “پہلے سے بھی زیادہ شدید” حملے کرے گا۔

نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی بحری جہازوں کو جدید ترین اسلحے سے لیس کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں پر دنیا کا بہترین اور جدید ترین اسلحہ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ری سیٹ (Reset) کر دیا ہے۔ ہم جہازوں کو اب تک کے بہترین گولہ بارود اور ہتھیاروں سے بھر رہے ہیں، یہ ان ہتھیاروں سے بھی بہتر ہیں جو ہم نے پہلے استعمال کیے تھے

ٹرمپنے کہاکہ اگر ڈیل نہیں ہوتی تو ہم ان ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، اور ہم انہیں بہت مؤثر طریقے سے استعمال کریں گے۔

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ آیا یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں۔