وزیراعظم نے پیٹرول میں 12 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں135 میں کمی کر دی
پیٹرول کی قیمت 12روپے کمی کے بعد 366روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت 137روپے کمی کے بعد 385روپے فی لیٹر ہو جائے گی، شہباز شریف
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول میں 12 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت135 میں کمی کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12روپے کمی کے بعد 378روپے سے کم ہو کر 366روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 137روپے کمی کے بعد 520روپے سے 385روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے، میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلیے لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، وزیرخارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔
دوسری جانب وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان میں پیٹرول 46 اعشاریہ 7 فیصد مہنگا ہوا جبکہ یکم مارچ سے اب تک ڈیزل 88 اعشاریہ 74 فیصد مہنگا ہوا۔
دستاویز کے مطابق یکم مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرول فی لیٹر 120 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
دستاویز کے مطابق جنگ کے آغا میں پاکستان میں 1 لیٹر 258 روپے 17 پیسے کا تھا جبکہ اس وقت فی لیٹر قیمت 378 روپے 41 پیسے ہے۔
وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق یکم مارچ سے پہلے لیٹر ڈیزل 275 روپے 70 پیسے کا تھا، اس پر مجموعی طور پر 244 روپے 65 پیسے کا اضافہ ہوا، اس وقت قیمت 520 روپے 35 پیسے ہے۔