خلائی مشن آرٹیمس ٹو مکمل۔ چاروں خلا باز بحفاظت زمین پر واپس

خلا بازوں نے تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفرکرتے ہوئے چاند کےگرد چکر لگائے

               
April 11, 2026 · بام دنیا

آرٹمس ٹو مشن کے چاروں خلاباز جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اتر گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خلا بازوں نے 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے اور واپس زمین پر اتر آئے۔

مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے کر گیا۔

مشن کمانڈر وائزمین نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں، کیا یادگار سفر تھا۔