دو تہائی امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے خواہاں

عوام کی بڑی تعداد مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کی شکایت کر رہی ہے

               
April 11, 2026 · بام دنیا

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ پر اس وقت شدید دباؤ پایا جا رہا ہے۔ مختلف عوامی جائزوں کے مطابق دو تہائی امریکی شہری چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہو اور ان کے خیال میں یہ تنازع حد سے تجاوز کرچکا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور توانائی کے اخراجات میں اضافے کی شکایت کر رہی ہے، جس کے باعث سیاسی دباؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور افراطِ زر دوبارہ بڑھنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خود امریکی انتظامیہ کے اندر بھی اس بات پر مکمل اتفاق رائے موجود نہیں تھا کہ اس جنگ کا آغاز کیا جانا چاہیے تھا یا نہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ جے ڈی وینس پر اس بات کا شدید دباؤ ہوگا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور مؤثر جنگ بندی معاہدہ کرائیں، کیونکہ وہ خود اس جنگ کے آغاز کے حامی نہیں تھے۔