افغانستان میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 3 مزدورجاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔متاثرین کی تلاش کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری

               
April 11, 2026 · بام دنیا

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ایک سونے کی کان میں اچانک پانی بھر جانے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے، جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار کے مطابق یہ واقعہ ضلع شہری بزرگ میں پیش آیا، جہاں پانی کے اچانک ریلے نے غیر رسمی کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد قریبی ضلع یفتل کے رہائشی تھے، جبکہ یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا کہ مزید کتنے کان کن کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز ممکنہ متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔