ایرانی وفد کی اپنے عوام کو یقین دہانی
ہ یہ وفد اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ایرانی مفادات کا "سخت گیر محافظ" ہے۔
April 11, 2026 · بام دنیا
اسلام آباد / تہران ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے دورے پر موجود اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفد اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ایرانی مفادات کا “سخت گیر محافظ” ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطحی وفد قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری جرات کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔