آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ مسترد
کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے کی اجازت دینا ہمارے ہاتھ میں ہے۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز نے امریکی سینٹ کام کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دو امریکی بحری جہاز بارودی سرنگیں ہٹانے کیلیے آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں داخل ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی جہازوں کی آمد و رفت سے متعلق امریکی سینٹ کام کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی سینٹ کام کمانڈر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کی آمد و رفت سے متعلق کیا گیا دعویٰ جھوٹ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرے یہاں سے کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے کی اجازت دینا ہمارے ہاتھ میں ہے۔