ایران میں دشمن کومعلومات فراہم کرنے کے الزام میں 50 افراد گرفتار

قبضے سے الیکٹرانک آلات، سیٹلائٹ سازوسامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ایرنی حکام کا دعویٰ

               
April 12, 2026 · بام دنیا

ایران میں حکام نے دشمن کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایس این این نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حساس مقامات، سروس سہولیات اور انفراسٹرکچر کی معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔ حکام نے ان کے قبضے سے الیکٹرانک آلات، سیٹلائٹ سازوسامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

حالیہ تنازع کے دوران ایران نے جاسوسی کے الزامات میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد بھی اسی نوعیت کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔

مزید برآں، حال ہی میں سخت کیے گئے جاسوسی قوانین کے تحت ایسے ملزمان کو سزائے موت اور جائیداد ضبط کیے جانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔