ہماری یا تمہاری شرائط پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔جواد ظریف

امریکہ کو یہ سیکھنا ہوگا کہ وہ ایران پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا۔

               
April 12, 2026 · بام دنیا

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں سوال اٹھایا کہ “جاننا چاہتے ہیں مذاکرات کیوں کامیاب نہیں ہوئے؟

انہوں نے امریکی نائب صدر کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ انہوں نے ہماری شرائط قبول نہیں کیں۔

ظریف نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا، “بالکل درست۔ کوئی بھی مذاکرات — کم از کم ایران کے ساتھ ‘ہماری یا تمہاری شرائط’ پر کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا، “امریکہ کو یہ سیکھنا ہوگا کہ وہ ایران پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا۔ ابھی بھی سیکھنے کا وقت ہے۔