ایران کا دو ماہ میں ریفائننگ صلاحیت 80 فیصد تک بحال کرنے کا منصوبہ
ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں
April 12, 2026 · بام دنیا
ایران نے آئندہ دو ماہ میں اپنی متاثرہ ریفائننگ اور ترسیلی صلاحیت کو سابقہ سطح کے 70 سے 80 فیصد تک بحال کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
ایران کے نائب وزیرِ تیل محمد صادق عظیمی فر نےایس این این سے گفتگو میں بتایا کہ ملک بھر میں ریفائنریز، ٹرانسمیشن لائنز، آئل ڈپو اور ہوائی جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تنصیبات کو بار بار نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں لاوان جزیرے کی ریفائنری بھی شامل ہے۔
ان کے مطابق آئندہ 10 دن کے اندر ریفائنری کے کچھ حصوں میں آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔