برطانیہ اور عمان کا امریکہ و ایران سے کشیدگی کم کرنے کامطالبہ
فریقین کسی نہ کسی حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
April 12, 2026 · بام دنیا
برطانوی وزیرِ اعظم کیئراسٹارمر اور عمان کے سلطان حاتم بن طارق نے امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔
برطانوی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا اور زور دیا کہ فریقین کسی نہ کسی حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل انتہائی ضروری ہے اور تمام فریقین کو مزید کشیدگی سے بچنا چاہیے۔
برطانوی وزیرِ اعظم نے اپنے حالیہ خلیجی دورے کے دوران قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت اتحادی ممالک سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ عالمی شراکت دار آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔