دو معمولی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایک دھوکے باز، تو مذاکرات کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، امریکی مصنفہ کی تنقید

ٹیم کی ناکامی پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے ، ایمی سسکینڈ

               
April 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: معروف امریکی مصنفہ ایمی سسکینڈ نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے بھیجی گئی امریکی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “ناکام” قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے وفد کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے طنزاً کہا کہ جب دو معمولی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایک دھوکے باز کو بھیجا جائے، تو ایسے ہی نتیجے کی توقع ہونی چاہیے تھی۔

ایمی سسکینڈ کے مطابق اس ٹیم کی ناکامی پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہو سکی ۔