ایران مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئے گا، ٹرمپ کا دعویٰ
ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں، فاکس نیوز کو انٹرویو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تقریبا ہر نکتے پر اتفاق سے آمادگی کا اظہار کر دیا تھا تاہم ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔ان کا دعویٰ تھا کہ ایران ’مذاکرات کی میز سے اٹھا نہیں‘ ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرا خیال ہے وہ واپس آئیں گے اور ہمیں وہ سب کچھ دیں گے جو ہم چاہتے ہیں۔
انٹرویو کے ایک اور حصے میں ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ایران کی فوجی مدد کی تو اس پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ تنازع کے بعد تیل اور گیس کی قیمتیں بالآخر کم ہو جائیں گی۔