آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج سے شروع ہو جائے گی۔سینٹکام کا اعلان
یہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے تحت آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج سے شروع کی جائے گی، جس کے لیے باضابطہ وقت بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
سینٹکام کے مطابق یہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی جو ایرانی بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے، جبکہ اس میں خلیج اور بحیرہ عمان میں واقع تمام ایرانی بندرگاہیں شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹکام آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا جو غیر ایرانی بندرگاہوں کی جانب جا رہے ہوں یا وہاں سے آ رہے ہوں۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے آغاز سے قبل تجارتی جہاز رانی کے اداروں کو باضابطہ نوٹس کے ذریعے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے۔