نائجیریا کی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 100 شہری مار ڈالے

یہ علاقہ طویل عرصے سے جاری جہادی شورش کا مرکز رہا ہے۔

               
April 13, 2026 · بام دنیا

نائجیریا کی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 100 شہری مار ڈالے۔ شمال مشرقی علاقے میں کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ حملہ غلطی سے ہوا، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق عینی شاہدین سے تصدیق ہوئی ہے کہ صوبہ یوبے میں بورنو کی سرحد کے قریب ایک گاؤں پر ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے جاری جہادی شورش کا مرکز رہا ہے۔

نائجیریا کی فوج اکثر جنگلات میں پناہ لینے والے مسلح گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کرتی ہے، اور2017 سے اب تک ایسی کارروائیوں میں کم از کم 500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوبے کی ریاستی حکومت نے بیان میں کہا کہ فوجی کارروائی کا ہدف بوکو حرام کے ٹھکانے تھے، تاہم “جلی کے ہفتہ وار بازار جانے والے کچھ افراد بھی اس کی زد میں آ گئے۔