اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر کامسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا

بن گویر اسرائیلی فورسز کی سخت سیکیورٹی میں الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔

               
April 13, 2026 · بام دنیا

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیراتمار بن گویرنے درجنوں غیر قانونی آبادکاروں کے ہمراہ ایک بار پھر مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ کے مطابق بن گویر اسرائیلی فورسز کی سخت سیکیورٹی میں الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکار مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نجی زمینوں پر غیر قانونی طور پر آباد ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا دوسرا واقعہ ہے۔