ہنگو میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی وین پر حملہ۔ایک اہلکار شہید۔4 زخمی
ایس ڈی پی او مجاہدحسین کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا۔
April 13, 2026 · شہر گزشت
ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس سکواڈ پر حملے ایک اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پولیس ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مزید نفری طلب کی گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ٹل پولیس سٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں اسرار الحق شہید ہوا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پولیس نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسداد پولیو ٹیم کے سکواڈ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔